ویتنام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ
فائل فوٹو
January, 28 2026
ہنوئی: (ویب ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبہ ڈاک لاک کے پہاڑی علاقے میں ایک فوجی طیارہ کریش کر گیا، پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔
مقامی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ معمولی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، پائلٹ کی بروقت ایجیکشن نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔
اس واقعے سے قبل بھارت کے مہاراشٹر میں بھی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور ان کے ساتھی ہلاک ہو گئے۔ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں اجیت پوار، ان کے سیکورٹی اہلکار اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:طیارہ حادثہ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 4 افراد ہلاک
ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی یا فضائی حالات کے باعث گر سکتا ہے، تاہم حتمی تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
ضرور پڑھیں