طیارہ حادثہ: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 4 افراد ہلاک
Ajit Pawar plane crash
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانگریس پارٹی (NCP) کے سربراہ اجیت پوار ایک طیارہ حادثے میں ہلاک گئے۔

افسوسناک واقعہ صبح تقریباً 8:45 بجے پیش آیا جب اجیت پوار ممبئی سے برامتی جا رہے تھے تاکہ ضلع پاریشاد انتخابات کے سلسلے میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کریں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے مطابق چارٹرڈ طیارہ لیر جیٹ 45، جسے دہلی کی کمپنی VSR چلا رہی تھی، برامتی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں اجیت پوار، نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا،ایک ذاتی سیکورٹی آفیسر، ذاتی معاون اور دو عملہ اراکین (پائلٹ اور کو پائلٹ) شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے مرحلے میں توازن کھو بیٹھا، زمین سے ٹکرا گیا اور فوراً شدید آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں مگر آگ کی شدت کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بچاؤ کارروائی ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر بدبودار مائع سے حملہ

اجیت پوار کے اچانک ہلاکت نے مہاراشٹرا کی سیاسی قیادت میں ایک بڑا خلا چھوڑ دیا ہے، وہ ریاست کی سیاست میں ایک مضبوط اور بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجتماعی طور پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہاراشٹرا کیلئے ایک برا دن ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ DGCA اور دیگر حفاظتی بورڈز واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کریں گے تاکہ حادثے کی حقیقی وجوہات، چاہے وہ تکنیکی ہوں یا ماحولیاتی، سامنے آ سکیں۔