بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے، ہو چی منہ سٹی میں واقع ویتنام کی معروف تعلیمی ادارہ ٹون ڈک تھانگ یونیورسٹی کی گریجویٹ اسکالرشپس 7202–6202 بین الاقوامی طلبہ کو ماسٹرز، ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامز میں مکمل مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔
ان اسکالرشپس میں مکمل ٹیوشن فیس، رہائش اور تحقیقی معاونت شامل ہے جو مالی رکاوٹوں کے بغیر عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایک مثالی موقع ہے، اس کے علاوہ جزوی اور تحقیق پر مبنی اسکالرشپس بھی تعلیمی کارکردگی اور تحقیقی اشاعتوں کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔
پاکستانی طلبہ کے لیے اہلیت کے معیار:
- تعلیم کی سطح: ماسٹرز، پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاکٹریٹ
زبان کی مہارت:
· انگریزی میڈیم پروگرامز :TOEIC 600 / TOEFL iBT 50 / IELTS 5.5
· ویتنامی میڈیم پروگرامز :TOEIC 500 / TOEFL iBT 45 / IELTS 4.5
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس میں ہندو خاتون ڈاکٹر کی تعیناتی، ریکارڈ میں نیا باب
اسکالرشپ کے فوائد:
- مکمل ٹیوشن فیس اور رہائش
- ٹیوشن اور رہائش کے لیے جزوی مالی معاونت
- تحقیقی اشاعتوں کی بنیاد پر ریسرچ اسکالرشپس
پاکستانی طلبہ کو آن لائن درخواست دینے کے لیے http://gradadmissions.tdtu.edu.vn/ پر جا کر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی جن میں تعلیمی اسناد، بیچلرز سرٹیفکیٹ، سی وی، اسٹیٹمنٹ آف پرپز، ریفرنسز اور انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت شامل ہے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2026 ہے۔
یہ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے، جدید تحقیق کرنے اور عالمی سطح پر پیشہ ورانہ نیٹ ورک قائم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔