فلور ملز مالکان نے کے پی حکومت کا سستا آٹا فارمولہ مسترد کردیا
فلور ملز مالکان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سستا آٹا فارمولہ عوام کو دھوکا دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) فلور ملز مالکان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سستا آٹا فارمولہ عوام کو دھوکا دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا سستے آٹے کا یہ فارمولا نا قابل عمل ہے، اس سے فلور مل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر جائے گی، ہم عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے۔

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن نعیم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گندم کا نرخ 13 ہزار 5سو روپے فی من ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کا نرخ 3 ہزار روپے ہوگیا ہے، پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو رمضان المبارک کے مہینے میں آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی گونج، پرانے نوٹ چلیں گے یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ فلور ملز انڈسٹری پہلے ہی نقصان کا شکار ہے، حکومت نے جو 15 سو ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ انتہائی قلیل ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کا اپنا جو ریٹ دیا ہے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گندم کا جو فارمولہ دیا ہے اس سے فلور مل انڈسٹری بند ہوجائے گی، ہم عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے، اس فارمولے پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں