خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کے فوری بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ جگڈا بلاک کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ رورکیلا سے بھونیشور کیلئے اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ٹیک آف کرنے کے چند لمحوں بعد ہی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی مسافروں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظاہرین نے معروف دانشور ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری قتل کردیا
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 6 مسافر اور ایک پائلٹ موجود تھا، سبھی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی یا دیگر عوامل کی وجہ سے گر گیا، تاہم حتمی رپورٹ کے بعد اصل وجہ واضح ہو گی۔