مظاہرین نے معروف دانشور ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری قتل کردیا
Iran protests 2026
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے شہر مشہد میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران معروف دانشور ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری کو قتل کر دیا گیا، جس سے ملک میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید سنگین صورت اختیار کر گئی۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری سابق آئی آر جی سی کمانڈر جنرل نورعلی شوشتری کے فرزند تھے، جن کی ہلاکت کو ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد فسادات کو دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں، جو ابتدا میں دارالحکومت تہران سے شروع ہوئے اور اب ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی، جبکہ کئی علاقوں میں مکمل بلیک آؤٹ کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

کشیدگی کے باعث غیر ملکی ایئرلائنز نے تہران کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس سے فضائی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ تہران اور اصفہان میں مشتعل مظاہرین نے سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بناتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کیا، جبکہ فردس شہر میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کے ورک ویزا قوانین مزید سخت

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، صورتحال پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، تہران یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 جنوری سے 14 جنوری تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے مطابق صرف وہی طلبا کیمپس آئیں گے جن کے امتحانات شیڈول ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں