یونیورسٹی آف ہیلسنکی اسکالرشپ 2026 باصلاحیت بین الاقوامی طلبہ، بشمول پاکستانی امیدواروں کے لیے یورپ کے بہترین تحقیقی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا ایک نایاب موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ٹیوشن فیس ، کھانے میں رعایت، پبلک ٹرانسپورٹ میں سہولت اور دیگر فوائد فراہم کرتی ہے تاکہ اسکالرز اپنی تعلیمی کامیابی اور کیریئر ترقی پر توجہ دے سکیں۔
اس پروگرام کے تحت طلبہ کو100 فیصد یا 50 فیصد ٹیوشن فیس معافی دی جا سکتی ہے، اس کے ساتھ یونیسپورٹ سروسز رعایتی نرخوں پر اور یونیکافے میں کھانے پر خصوصی رعایت بھی شامل ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلسنکی اسکالرشپ 2026 کے لیے امیدواروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
- غیر یورپی یونین / غیر ای ای اے بین الاقوامی طالب علم ہونا
- یونیورسٹی آف ہیلسنکی کے ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنا
- شاندار تعلیمی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ
- انگریزی زبان میں مہارت کا ثبوت (TOEFL / IELTS) اگر لاگو ہو
- فن لینڈ کے ویزا اور رہائشی اجازت نامے کی شرائط پوری کرنا
- بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ بیچلر ڈگری کا حامل ہونا
یہ بھی پڑھیں: دوست ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان کر دیا
درخواست دہندگان کو درج ذیل دستاویزات انگریزی زبان میں جمع کرانا ہوں گی:
- تعلیمی اسناد اور ٹرانسکرپٹس
- انگریزی زبان میں مہارت کا ثبوت
- سی وی / ریزیومے
- پاسپورٹ کی کاپی
- موٹیویشن لیٹر اور سفارشی خطوط
امیدواروں کو سب سے پہلے یونیورسٹی آف ہیلسنکی کے ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا، داخلہ ملنے کے بعد وہ اسکالرشپ کے لیے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکالرشپ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات میں شامل ہیں:
- مکمل یا 50 فیصد ٹیوشن فیس (تقریباً €13,000 تا €18,000)
- یونیکافے ریسٹورنٹس میں کھانے پر رعایت
- پبلک ٹرانسپورٹ میں کم لاگت
- اسپورٹس سہولیات رعایتی نرخوں پر دستیاب
اسکالرشپس کا انتخاب درج ذیل بنیادوں پر کیا جائے گا:
- تعلیمی کارکردگی اور سابقہ کامیابیاں
- موٹیویشن لیٹر اور سفارشی خطوط
- یونیورسٹی کے اسٹریٹجک اہداف اور پروگرام ترجیحات سے مطابقت
درخواستیں2 جنوری 2026 سے شروع ہو چکی ہیں جبکہ16 جنوری 2026 آخری تاریخ ہے، امیدواروں کو جلد درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ نشست یقینی بنائی جا سکے۔