اپوزیشن رہنما فائرنگ سے جاں بحق
Bangladesh political violence
فائل فوٹو
ڈھاکا:(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما کی فائرنگ سے ہلاکت نے ملک کی سیاسی فضا کو ایک بار پھر کشیدہ بنا دیا۔

بدھ کی شب پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد اپوزیشن کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول رہنما عزیز الرحمان مسبیر بی این پی کی رضاکار تنظیم جتیاتابادی سوییچچھاسبک دل کے ڈھاکا نارتھ یونٹ کے سابق جنرل سیکریٹری تھے۔ انہیں وسطی ڈھاکا کے مصروف علاقے بشندھرا سٹی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولی لگنے کے فوراً بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اسی فائرنگ کے واقعے میں ایک اور شخص سفیان بیپاری مسعود، جو مقامی لیبر یونین کے رہنما بتائے جاتے ہیں، زخمی ہو گئے۔ انہیں شدید حالت میں ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گر کر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کے فوراً بعد بی این پی کے کارکنان کی بڑی تعداد کاروان بازار کے علاقے میں جمع ہو گئی اور احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کچھ دیر کیلئے سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت سے واقعے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے، تاہم اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں