نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، توڑ پھوڑ
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔
فائل فوٹو
اوہائیوو: (سنو نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیوو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر پر نامعلو م شخص نے توڑ پھوڑ کی تاہم توڑ پھوڑ کرنے والا شخص گھر کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا، امریکی سیکرٹ سروس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعے کی وائرل تصاویر میں رہائش گاہ کی ٹوٹی کھڑکیاں واضح نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی تیل پر تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی

میڈیا رپورٹس میں نائب امریکی صدرکی رہائشگاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگرحصوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکرٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے جبکہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: ایران کا جوہری پروگرام، ٹرمپ کی سخت نتائج کی دھمکی

امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ انفرادی کارروائی تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی براہ راست نگرانی کی اور اس کے بعد واپس آئے تھے۔