سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان میں افطاری کے لیے ادارے کی جانب سے شرائط مقرر کر دی گئی ہیں۔
ادارہ امور حرمین کے مطابق کارآمد لائسنس رکھنے والی وہ کمپنیاں جن پر کسی قسم کی صحت خلاف ورزی درج نہیں وہ اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرتے ہوئے درخواست 10 رجب 30 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
رپورٹس کے مطابق کیٹرنگ کمپنی کو افطار دسترخوان کیلیے ضمانت دینی ہوگی کہ وہ کم ازکم یومیہ 10 ہزار مقررہ فوڈ پیکٹس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے سخت ہیلتھ سٹینڈرز کی پابندی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے مختص ایریاز میں افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے رمضان سے پہلے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا جائے گا، افراد، چیریٹی تنظیموں سے مسجد الحرام میں افطاردسترخوان کا انتظام کرنے کے لیے درخواستیں لی جائیں گی۔