اتھارٹی ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آسانی کے ساتھ اتھارٹی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے سہولت کے لیے خصوصی موبائل رجسٹریشن سہولت متعارف کرادی ہے، یہ اقدام پاکستان ایمبیسی کے اشتراک سے کیا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی امور کے لیے دور دراز دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
نادرا کے مطابق رجسٹریشن ٹیم 19 اور 20 دسمبر 2025 (جمعہ اور ہفتہ) کو دمام میں خدمات فراہم کرے گی، یہ سہولت صبح 8 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) تمیمی نیو کیمپ، دھہران، مشرقی صوبہ میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس موبائل سہولت کے ذریعے پاکستانی شہری شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق تمام خدمات ایک ہی مقام پر حاصل کر سکیں گے، نادرا ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت، وقت کی بچت اور شفاف سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
نادرا اور پاکستان سفارت خانے نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخوں میں اس سہولت سے بھرپور فائیدہ اٹھائیں اور اپنی رجسٹریشن سے متعلق امور بروقت مکمل کرائیں۔