سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تبوک صوبے میں جبل اللوز پر واقع سیاحتی اور پہاڑی مقام تروجینا میں برف باری ہوئی، جو سطح سمندر سے تقریباً 2 ہزار 600 میٹر بلند ہے۔ یہ علاقہ ہائیکنگ اور اسکیئنگ کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔
ليلة ثلجية سعودية حائلية❄️ 🇸🇦😍
— Fahad🇸🇦 (@f_199001) December 18, 2025
ونور الفجر ينبثق معلنا يو جديد
وأمل جديد..#صباح_الخير
#ثلوج_حايل pic.twitter.com/nt7V9g6fbr
دوسری جانب بر بن ہرمس، العیینہ، عمار، شقراء اور اس کے نواحی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کے اثرات کے باعث حائل، الجوف، القصیم اور دارالحکومت ریاض میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
قومی مرکز برائے موسمیات (نیشنل سینٹر فار میٹیورولوجی) نے بتایا ہے کہ آج بھی ریاض کے شمالی علاقوں اور القصیم ریجن میں مزید برف باری کا امکان موجود ہے، خاص طور پر تبوک اور حائل میں ہونے والی برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔
#صباح_الاجواء_الحلوه
— 𝒜𝒷𝒹𝓊𝓁𝓁𝒶𝒽 𝒜𝓁𝓈𝒶𝒹𝑜𝓊𝓃 (@mtaglf) December 18, 2025
People in the northern provinces of Saudi Arabia are cheering for the fall of the snow, as they usually do every year.
🇸🇦 ❄️ pic.twitter.com/CgsV8gDk3P
ماہرین موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں برف باری عموماً دسمبر سے فروری کے دوران ریکارڈ کی جاتی ہے، جبکہ تبوک، الجوف اور عرعر جیسے شمالی علاقے بحیرۂ روم کے موسمی نظام کے زیادہ قریب ہونے کے باعث برف باری کے لیے موزوں سمجھے جاتے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔