خیبرپختونخوا: وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز
Prime Minister Laptop Scheme KP
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) ہری پور میں حالیہ منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہری پور یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم محض آلات فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ طلبہ کے لیے ایک ایسا ماحول بنانے کا منصوبہ ہے جہاں وہ جدت، تحقیق اور عالمی معیار کی تعلیم میں نمایاں کردار ادا کر سکیں، تقریب میں صوبائی و وفاقی حکام، طلبہ نمائندے اور اسکیم کے سابقہ فیز سے مستفید طلبہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی ترقی نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور مواقع کی منصفانہ تقسیم مشروط ہے،انہوں نے سابقہ پروگرامز جیسے وظائف، زرعی تربیت اور طلبہ کی چین میں اعلی تعلیم کے تجربات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہر صوبے اور ہر علاقے کی ترقی بغیر قومی ترقی کے ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس فیس کے سرکاری نرخ جاری

وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا اور ہزارہ ڈویژن کی عوام کی دہشت گردی اور سکیورٹی چیلنجر کے دوران ثابت قدمی کو سراہا اور پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، فوجی اہلکاروں، والدین اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ خطرے سے نکال کر اقتصادی استحکام فراہم کیا ہے اور اب ترقی کا اگلا مرحلہ جدید ہنر، معلوماتی ٹیکنالوجی اور معدنی وسائل پر توجہ دینے سے ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے چین بھی بھیجا جائے گا۔