ڈرائیونگ لائسنس کی فیس اب ہر قسم کے صارف کے لیے واضح اور یکساں ہے، موٹر سائیکل کے لیے پہلی بار لائسنس حاصل کرنے کی فیس صرف 400 روپے ہے جبکہ تجدید پر 200 روپے ہی ادا کرنا ہوں گے۔
کار یا جیپ کے لائسنس کے خواہشمند افراد کے لیے لائسنس جاری کرنے کی فیس 1 ہزار 350 روپے مقرر کی گئی ہے اور تجدید پر 675 روپے کرنے ہوں گے۔
لائٹ ٹرانسپورٹ ویکل یا تجارتی گاڑیوں کے لائسنس کی فیس تھوڑی زیادہ رکھی گئی ہے، پہلی بار جاری کرنے کی فیس 2 ہزار 480 روپے جبکہ تجدید پر 1 ہزار 240 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اہلکاروں کہلئے بی ای ای پی ایپ متعارف
ڈی ایل آئی ایم ایس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی غیر سرکاری ایجنٹ یا جعلی فیس چارٹ پر بھروسہ نا کریں کیونکہ اس سے اضافی فیس اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈی ایل آئی ایم ایس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ درست فیس سے شہریوں کا وقت، پیسہ اور محنت بچتی ہے اور لائسنس حاصل کرنے کا عمل آسان و شفاف ہوجاتا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف سرکاری چینلز کے ذریعے فیس ہی تصدیق کریں اور لائسنس کے لیے درخواست دیں۔