آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
فوٹو بشکریہ حیدرآباد کنگزمین سوشل میڈیا
لاہور: (سنو نیوز) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا، پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسویل کو سائن کر لیا، گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔

اپنے ایک پیغام میں گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، سی یو ان پی ایس ایل۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں گلین میکسویل نے بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، دو نئی ٹیمیں سیالکوٹ 185، حیدرآباد 175 کروڑ میں فروخت

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ کئی یادگارسیزن کےبعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں اپنا نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈکلاس کھلاڑیوں کےساتھ کھیلا ہوں اور میں سپورٹ کرنےپر سب کا شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاف ڈوپلیسی اور معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں، فاف ڈوپلیسی اور معین علی آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔