گاڑیوں کے شوقین افراد اب ہونڈا کی اس نئی آفر کے ذریعے ہونڈا گاڑیاں آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔
ہونڈا کمپنی نے حبیب میٹرو بینک کے اشتراک سے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک نئی سکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے۔
اس آفر کے تحت فنانسنگ ریٹ ایک فیصد اور کائی بور مقرر کیا گیا ہے جو عام روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم پھیلاؤ والا حل فراہم کرتا ہے، اس آفر کے تحت 2 لاکھ روپے تک کی فیسیں بینک کی جانب سے کور کی جائیں گی۔
سکیم کے تحت پہلے سال کے لیے مفت پیریڈک مینٹی ننس کی سہولت میسر ہو گی اور گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز استعمال کیے جائیں گے جن کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی فرونکس متعارف کرا دی
اس پیشکش کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری اسی ماہ یعنی دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے جس سے عام انتظار کے اوقات میں کمی ہو گی تاہم بینک کی شرائط و ضوابط اس آفر پر لاگو ہوں گی۔
ہونڈا کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس آفر میں دلچسپی رکھنے والے صارفین حبیب میٹرو بینک سے رابطہ کر کے تفصیلی ادائیگی کے شیڈول اور KIBOR کی ایڈجسٹمنٹ کی فریکوئنسی کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔