متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے نئے سال 2026 کی آمد پر چھٹی کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے نئے سال 2026 کی آمد پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا کہ نئے سال کا دن 2026 وفاقی حکومت کے لیے چھٹی کا دن ہوگا، چھٹی جمعرات یکم جنوری 2026 کو ہو گی جبکہ جمعہ 2 جنوری 2026 وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے کام کا دن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دنیا 2026 میں ختم ہو جائے گی؟


خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2026 سے نمازِ جمعہ اور خطبہ کا وقت تبدیل کر دیا جائے گا۔ اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے خطبہ اور نماز کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا جس کا اطلاق جمعہ 2 جنوری 2026 سے ہوگا۔

نئے شیڈول کے تحت جمعہ کا خطبہ اور دعا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ اتھارٹی نے نمازیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مساجد میں جلد پہنچ جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ خطبہ سے محروم نہ ہوں۔ ساتھ میں کامل ثواب حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر حاضر ہونے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔