65 برس قبل سائنس دان ہائنز فان فوسٹر کی گئی یہ پیش گوئی ایک بار پھر سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا 13 نومبر 2026 کو ختم ہو سکتی ہے۔
فان فوسٹر نے خبردار کیا تھا کہ اگر انسانی آبادی میں بے قابو اضافہ جاری رہا تو یہ کرۂ ارض کو اس کی حدود سے آگے دھکیل سکتا ہے۔ ان کے مطابق آبادی میں اضافہ تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے جن میں وسائل کی شدید کمی اور معاشرتی نظام کا انہدام شامل ہے۔
سائنس دان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر آبادی کا دباؤ اور وسائل کی قلت برقرار رہی تو انسانیت خود تباہی کا شکار ہو سکتی ہے جس میں ممکنہ طور پر جوہری جنگ یا کسی اور طرح کی تباہ کن صورتِ حال شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین سخت کر دیے
دلچسپ بات یہ ہے کہ13 نومبر 2026 ایک جمعہ کے دن آتا ہے جو اس پیش گوئی کو علامتی پہلو بھی دیتا ہے۔
اگرچہ یہ پیش گوئی بہت سی دیگر قیاس آرائیوں میں سے ایک ہے لیکن یہ پائیداری، وسائل کے انتظام اور اس بات پر سوال کھڑا کرتی ہے کہ معاشرہ ماحولیاتی چیلنجوں اور آبادی میں اضافے سے کس طرح نمٹتا ہے۔ ماہرین اب بھی اس بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ آیا ایسی پیش گوئیاں مبالغہ آرائی ہیں یا حقیقت پر مبنی انتباہ ہیں۔