رپورٹس کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والے افراد کو کام دینے پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افراد کو قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یو اے ای میں رہائشی دستاویزات میں تبدیلی یا ردو بدل کرنے والے افراد کیلئے 10 سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، اس کے علاوہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ سے 50 لاکھ درہم تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر
واضح رہے کہ نئے قوانین کا مقصد ملک میں ویزا اور رہائشی نظام کو مضبوط بنانا، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔
یو اے ای میں کام کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قانونی طریقے سے کام کریں اور رہائشی دستاویزات میں کوئی تبدیلی یا دھوکہ دہی نہ کریں، تاکہ بھاری جرمانے یا قید کی سزا سے بچا جا سکے۔