کنگ فہد یونیورسٹی کا فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان
scholarship
فائل فوٹو
دمام: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی معیاری و عالمی شہرت یافتہ کنگ فہد یونیورسٹی نے 2026 میں پاکستانی طلبہ کے لیے فل فنڈڈ گریجویٹ اسکالرشپ کا اجراء کر دیا ہے۔

دمام میں قائم کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلزنے 2026 کے تعلیمی سال کے لیے بین الاقوامی طلبہ خصوصاً پاکستانی امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی درخواستیں موصول کرنا شروع کردی ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ اسکالرشپس خلیجی خطے میں اعلی تعلیم کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو نا صرف مکمل ٹیوشن فیس سے سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ماہانہ وظیفہ، فرنشڈ ان کیمپس رہائش، طبی سہولیات، نصابی کتب، سبسڈائزڈ کھانے اور سال میں ایک مرتبہ واپسی کا ہوائی ٹکٹ بھی یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کا اسکالرشپ فارم سبمنٹ کرنے پر کسی قسم کی فیس لاگو نہیں ہے جبکہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے ٹریننگ، ویکسین لازم قرار

یونیورسٹی کے مطابق درخواست گزار کا بیچلرز چار سالہ ڈگری اور پی ایچ ڈی کے لیے دو سالہ ماسٹرز کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اسکالرشپ امیدواروں کے لیے کم از کم سی جی پی اے 3.0 لازمی ہے۔ ایم بی اے کی تعلیم کے حصول کے لیے امیدوار کا کم از کم ایک سال کا پروفیشنل تجربہ لازم ہے۔

وہ طالبات جو اس اسکالرشپ کے خود کو اہل پاتے ہیں اور خواہاں کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کریں وہ یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ جس کے بعد تمام لازمی دستاویزات وہ آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ ILETS،TOEFL،GRE اور GMAT جیسے ٹیسٹ اسکالرشپ کے حتمی فیصلے میں اہم کردار ادا کریں گے۔