آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے ٹریننگ، ویکسین لازم قرار
سرکاری وپرائیویٹ حج سکیم
پاکستان سے سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان سے سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی ، شکایات کی صورت میں بھاری جرمانے کیساتھ بلیک لسٹ بھی کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اورکراچی ایئرپورٹس پرمیسر ہوگی، عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار ،لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی عدالتوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل، مالیاتی نگرانی کا مؤثر نظام لاگو، حج ناظم سکیم جاری اور شکایات کی ازالہ کے لیے شفاف نظام رائج کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار 210 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 60 ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سرکاری حج سکیم کے لیے 38 تا 42 دن کا روایتی طویل پیکیج اور 20 تا 25 دن کا مختصر پیکیج فراہم کیا جائیگا جبکہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔