کینیڈا کا پاکستانیوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا آغاز
Canada, Fully Funded
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): کینیڈا نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے مکال مکبین اسکالرشپس2027 کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت30 مکمل اسکالرشپس اور100 انٹری ایوارڈز دیے جائیں گے۔ فنڈنگ میں مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش کی تبدیلی کے لیے مدد اور لیڈر شپ ڈیولپمنٹ پروگراموں تک رسائی شامل ہے۔

درخواست دہندگان کو پہلے سے میک گل یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی ضرورت نہیں؛ اسکالرشپ کی درخواست پہلے جمع کروائی جاتی ہے۔

اگرچہ2027 کے بیچ کے لیے درخواست کی آخری تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا لیکن پچھلے سالوں کے مطابق درخواستیں عام طور پر جون سے اگست کے درمیان کھلتی ہیں۔

پروگرام کی تفصیلات

میزبان ملک: کینیڈا
یونیورسٹی: میک گل یونیورسٹی
مطالعے کا درجہ: ماسٹرز اور سیکنڈ انٹری پروفیشنل پروگرامز
مالی معاونت: مکمل فنڈڈ

اسکالرشپ ماسٹرز اور پروفیشنل پروگرامز جیسے میڈیسن، ڈینٹسٹری، لاء، آرکیٹیکچر، نرسنگ، فزیکل تھیراپی، آکوپیشنل تھیراپی، انفارمیشن اسٹڈیز اور اربن پلاننگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ امیدوار میک گل کی مختلف فیکلٹیز میں پیش کیے جانے والے400 سے زیادہ پروگرامز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جن میں آرٹس، انجینئرنگ، ہیلتھ سائنسز اور پبلک پالیسی شامل ہیں۔

مالی فوائد

  • مکمل ٹیوشن اور فیس
  • ماہانہ2300 کینیڈین ڈالر وظیفہ
  • ایک بار دیا جانے والا ریلوکیشن گرانٹ
  • فرانسیسی زبان کے کورسز تک رسائی
  • اہل امیدواروں کے لیے گرمیوں میں5000کینیڈین ڈالر تک فنڈنگ

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بحالی کا اعلان

اہلیت کے معیار

  • بیچلرز پروگرام میں زیرِ تعلیم ہوں اور اگست 2027 تک گریجویٹ ہو رہے ہوں
  • جنوری 2021 یا بعد میں بیچلرز مکمل کیا ہو
  • اس سے پہلے بیچلرز مکمل کیا ہو مگر1 جنوری 2026 تک عمر30 سال یا کم ہو

تمام امیدواروں کو میک گل یونیورسٹی کی تعلیمی اور زبان سے متعلق داخلہ شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

درخواست مکال مکبین اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جائے گی:
https://mccallmacbainscholars.org/program/

درکار دستاویزات میں عام طور پر ٹرانسکرپٹس، سفارش نامے، سی وی اور پرسنل اسٹیٹمنٹ شامل ہوتے ہیں۔ امیدواروں کو 2027 کی آخری تاریخوں کے لیے سرکاری چینلز پر نظر رکھنی چاہیے۔

خیال رہے کہ مونٹریال میں واقع میک گل یونیورسٹی دنیا کے بہترین طلبہ کے شہروں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ یونیورسٹی متنوع تعلیمی ماحول، کثیر لسانی کمیونٹی اور عالمی معیار کی تحقیق تک رسائی فراہم کرتی ہے۔