تیجس کریش کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہائی جی منور میں اسٹرکچرل فیلئر کی نشاندہی ہوئی ہے، وِنگ اسپار میں کریکنگ یا ڈیلامینیشن کا بھی شبہ ہے، کنٹرول سرفیس میں فلٹر یا ہِنج ڈھیلا ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں، فلائٹ کنٹرول سسٹم میں ممکنہ جام یا لنکیج بریک ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائیڈولک فیلئر سے کنٹرول رسپانس متاثر ہوا، انجن میں اچانک فیلئر یا سٹن اسپن کا امکان بھی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پروپیلر فیل ہو کر آر پی ایم حد سے تجاوز کر گیا تھا، رن اَوے ٹرم سے طیارہ نوز اپ ڈاؤن ہوا،ایلیورن یا ایلیویٹر بولٹ فیل ہونے کا خدشہ ہے، غلط اسپیڈ یا ایٹیٹیوڈ ریڈنگ سے پائلٹ مس لیڈ ہوا، آئل پریشر ڈراپ سے ممکنہ انجن فلیم آؤٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ
رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل ڈوئل بس فیل سے ایف اے ڈی ای سی بند ہوا جس کے باعث ہائی اسپیڈ شاک اسٹال سے عدم استحکام پیدا ہوا، کینوپی سیپریشن سے طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوا۔
واضح رہے کہ دبئی میں بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو ا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا، بھارتی ایئر فورس اور دبئی حکام نے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ "ونگ کمانڈر وکرم سنگھ" کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔