کینیڈا کے امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے پاکستانی مسافروں کے لئے ویزہ اور مالی فراڈ کے بارے میں وارننگ جاری کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھوکہ باز افراد اکثر سرکاری اہلکاروں کے طور پر پیغامات بھیجتے ہوئے جعلی انعامات کا اعلان، ٹیکس فراڈ یا کمپیوٹر وائرس کے حربے استعمال کرتے ہوئے رقم بٹور لیتے ہیں۔
امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے پاکستانی مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی ادائیگی یا ذاتی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کی درخواست پر توجہ نا کریں۔ ویزہ فیس صرف کینیڈین ڈالر میں اور سرکاری چینلز کے ذریعے ہی ادا کی جاتی ہے۔
یہ وارننگ اس واقعے کے بعد جاری کی گئی جب اسلام آباد میں ایک شخص نے کنیڈین ہائی کمیشن کے ملازم کے طور پر خود کو متعارف کروایا اور گوگل میپس پر دکھائے جانے والے جعلی فون نمبر کے ذریعے 250 سے 450 یورو تک کی رقم ویزہ یا کونسلر اپوائنٹمنٹ کے لئے طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
کینیڈین ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ کے افسران فون،ای میل یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگی وصول نہیں کرتے۔ صرف مجاز امیگریشن افسران ہی ویزا جاری کر سکتے ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی رپورٹ کریں اور صرف کینیڈین حکام کے تصدیق شدہ ذرائع پر اعتماد کریں۔
یہ وارننگ پاکستانی مسافروں کے لئے ایک واضح آگہی ہے کہ وہ فراڈ سے بچنے کے لیے ہر قدم پر محتاط رہیں۔