چین کا پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
Fully Funded China Scholarships
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چینی یونیورسٹی سنگھوا نے سال 2026ء میں پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پر مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی پیشکش کردی۔

 چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے مزید وسیع کردیے ہیں، دنیا کی معروف یونیورسٹی نے 2026 کے داخلوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

سنگھوا یونیورسٹی جو عالمی رینکنگ میں ہمیشہ چوٹی پر دیکھی جاتی ہے، اب دنیا بھر کے طلبہ سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے درخواستیں موصول کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق چائینیز گورنمنٹ اسکالرشپ ،بیچنگ گورنمنٹ اسکالرشپ اور مختلف اسسٹنٹ شپس کے ذریعے طلبہ کو پڑھائ سے رہائش تک مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یونیورسٹی کے مطابق 50 سے زائد شعبہ جات اور اسکولز میں30سے زیادہ پروگرامز مکمل طور پر انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں جس سے پاکستانی طلبہ کے لیے داخلہ حاصل کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد

اسکالرشپ کے تحت ٹیوشن فیس،ہاسٹل،ماہانہ وظیفہ اور میڈیکل انشورنس جیسی تمام سہولیات شامل ہوں گی جبکہ ماسٹرز کا دورانیہ 2 سے تین سال اور پی ایچ ڈی 3 سے چار سال رکھا گیا ہے۔

سنگھوا یونیورسٹی ہر سمسٹر ٹیچنگ،ریسرچ اور منیجمنٹ اسسٹنٹ شپس بھی فراہم کرتی ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے طلبہ نا صرف مالی مدد کے سکتے ہیں بلکہ عملی تجربہ بھی حاصل کرتے ہیں۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار کو آن لائن اپلائی کرنا ہوگا جبکہ درخواست کی آخری تاریخ 28 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔