بھارتی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ
Indian Air Force
فائل فوٹو
دبئی: (سنونیوز) دبئی میں ائیرشو کے دوران بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی تھی، تکنیکی خرابی کے باوجود طیارہ اڑایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران بھارتی تیجس لڑاکا طیارہ جمعہ کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر گر کر تباہ ہو ا۔
طیارہ ایک بڑے ہجوم کے سامنے فضائی نمائش کرتے ہوئے گر گیا۔

دوسری طرف دبئی ایئر شو میں بھارتی سٹال کے باہر ہنگامی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران طیارہ کریش ہونے پر مظاہرہ دیکھنے کے لیے آئی شخصیات کو واپس نمائش ہال میں بھجوا دیا گیا ہے۔

انڈین ایئرفورس نے دبئی میں ائیر شو کے دوران انڈیا کا جنگی طیارہ تیجس کے گرنے کے باعث پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
انڈین ایئر فورس کے مطابق انہیں اس جانی نقصان پرشدید افسوس ہے اور وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ تیجس انڈیا کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے جو سنگل انجن ہے اور جس میں لگائے گئے پچاس فیصد سے زیادہ حصے انڈیا میں تیار کیے جاتے ہیں۔