بھارتی طیارہ حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل آگیا۔
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل آگیا۔

پشاور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی کے غم پر خوشی نہیں منانی چاہیے، دشمن مرے تاں خوشی نہ کریے سجناں وی مر جانا۔

واضح رہے کہ دبئی میں منعقدہ ایئرشو کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ کرتب دکھانے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

خیال رہے کہ بھارت 1983 سے تیجس طیاروں کو مقامی طور پر بنا رہا ہے، تیجس انڈیا کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے جو سنگل انجن ہے ، جس میں لگائے گئے پچاس فیصد سے زیادہ حصے انڈیا میں تیار کیے جاتے ہیں۔

پی سی بی کی پالیسیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ روٹیشن پالیسی اپنائی جارہی ہے جو کہ اچھی بات ہے اور کچھ کھلاڑی کھیل رہے جبکہ کچھ کو ریسٹ کرایا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ آرہا ہے اس کے لیے تیاری جاری ہے۔