شیخ حسینہ واجد کو ایک اور کیس میں سزائے موت
بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد
بنگلادیش میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کورٹ نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیا/ فائل فوٹو
ڈھاکا (ویب ڈیسک): بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو ایک اور کیس میں سزائے موت سنا دی اور تاحیات قید کی سزا سنائی۔

روئٹرز کے مطابق بنگلادیش میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کورٹ نے پیر کے روز معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دے دیا۔ کئی ماہ جاری رہنے والے اس مقدمے میں عدالت نے اُنھیں گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کے لیے مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کا قصور وار ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین بس کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 42 افراد جاں بحق

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لیک فون کال کے مطابق شیخ حسینہ نے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے قتل کے احکامات دیئے، شیخ حسینہ نے طلبہ کے مطالبات سننے کی بجائے فسادات کو ہوا دی اور طلبہ کی تحریک کو طاقت سے دبانے کے کئی توہین آمیز اقدامات کیے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت میں سابق وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق فیصلے کے وقت شہر کی سڑکوں پر غیر معمولی طور پر سناٹا چھایا ہوا ہے، اور اس کی وجہ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی طرف سے شٹ ڈاؤن ہڑتال کی اپیل قرار دی جا رہی ہے۔

فیصلے کے وقت 3 شریک ملزمان میں سے صرف ایک آج عدالت میں پیش ہوا ہے، سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون واحد ملزم ہیں جو آج عدالت میں موجود ہیں۔ چودھری نے گزشتہ سال بغاوت میں ملوث ہونے پر جولائی میں جرم قبول کیا تھا اور ریاست کے گواہ کے طور پر گواہی دی تھی۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ایک اور شریک ملزم سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال دونوں روپوش ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں