مدینہ: عمرہ زائرین بس کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 42 افراد جاں بحق
عمرہ زائرین
عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے/ فائل فوٹو
مدینہ: (ویب ڈیسک) بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بس میں 42 سے 45 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا اور ان عمرہ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ

عرب میڈیا کے مطابق بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد بھڑک والی آگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہے ہے جب کہ سعودی حکام امدادی کارروائی کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں