نائیجیریا: ڈاکوؤں کا مسجد پر حملہ، 50 افراد جاں بحق
 نائیجیریا میں ایک بار پھر خوفناک خونریزی سر اٹھانے لگی، مسلح ڈاکوؤں نے مسجد اور قریبی دیہات پر حملہ آور ہو کر کم از کم 50 افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔
فائل فوٹو
نائیجیریا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں ایک بار پھر خوفناک خونریزی سر اٹھانے لگی، مسلح ڈاکوؤں نے مسجد اور قریبی دیہات پر حملہ آور ہو کر کم از کم 50 افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 اگست منگل کے روز نائیجیریا کی ریاست کٹسینا کے ضلع مالوم فاشی کے علاقے انگوار مانتاؤ میں مسلح ڈاکوؤں نے فجر کی نماز کے دوران مسجد پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح ڈاکوؤں کے حملے دوران م 9 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد ا س حملے میں زخمی ہوئے، تاہم مقامی رہائشیوں اور حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔

مقامی رہائشی نورا موسیٰ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ زخمیوں میں سے کئی بعد میں جانبر نہ ہو سکے اور جاں بحق ہو گئے۔

کٹسینا کی ریاستی اسمبلی کے رکن امینو ابراہیم نے بتایا کہ صرف مسجد پر حملے میں ڈاکوؤں نے 30 افراد کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ قریبی دیہات میں مزید 20 افراد کو زندہ جلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادی فہد بن مقرن کی والدہ انتقال کر گئیں

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دیگر بستیوں پر بھی دھاوا بولا ، گھروں کو نذر آتش کردیا اور متعدد افراد کو مغوی بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب مقامی دیہاتی محافظوں نے ہفتے کے آخر میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ پر گھات لگا کر جوابی کارروائی کی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محافظ شام سے علی الصبح تک گاؤں کے گرد پہرہ دینے کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے اور کچھ دیر آرام کرنے کی غرض سے جمع ہوئے تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔