امریکی نشریاتی ادارے کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال امریکا اس جنگ کا حصہ نہیں ہے، لیکن مستقبل کے حوالے سے کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو جائے، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن سے جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملے روکنے کا مشورہ دیا ہے، تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہم اسرائیل کے دفاع میں ہمیشہ اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ
خیال رہے کہ ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، کیونکہ امریکا کی ممکنہ مداخلت مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا واقعی جنگ میں شامل ہوتا ہے تو یہ عالمی امن کیلئے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔