
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے موقف اختیار کیا کہ ان حملوں میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے، اسرائیل نے یہ کارروائی یکطرفہ طور پر کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں شرکت نہیں کی، ہماری اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج اور مفادات کا تحفظ ہے۔
مارکو روبیو نے مزید انکشاف کیا کہ اسرائیل نے امریکا کو پیشگی اطلاع دی تھی کہ وہ یہ کارروائی اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے تحت کر رہا ہے، تاہم امریکا نے اس میں کوئی عملی شمولیت اختیار نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل کیخلاف جنگ کا اعلان متوقع،اسرائیلی میڈیا
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امریکی افواج کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ امریکا اپنے علاقائی اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
وزیر خارجہ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ امریکی مفادات یا اہلکاروں کو کسی صورت نشانہ نہ بنائے۔
واضح رہے کہ خطے کی صورتحال اس وقت نہایت حساس ہے اور عالمی طاقتیں اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔