ایران کا اسرائیل کیخلاف جنگ کا اعلان متوقع،اسرائیلی میڈیا
Iran Israel War
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آئندہ آدھے گھنٹے میں اسرائیل کیخلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو ایک اہم سیکیورٹی بریفنگ دی گئی ہے جس میں ایرانی ردعمل کو محض چند گھنٹوں کے اندر متوقع قرار دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پہلے مرحلے میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کا امکان ہے۔

اس ممکنہ اعلان سے قبل ایران میں شدید ہنگامی صورتحال دیکھی گئی ہے۔ اسرائیل نے تہران سمیت درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں جبکہ کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران جنگ کا اعلان کرتا ہے تو یہ مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے تنازع کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اب تہران پر جمی ہوئی ہیں، جہاں سے چند لمحوں میں ایک تاریخی اعلان متوقع ہے۔

حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور آئندہ چند گھنٹے مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔