طیارہ حادثہ،ڈاکٹر جوشی کا 6 سال بعد اہلخانہ کے ہمراہ لندن منتقلی کا ادھورا خواب
بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے طیارے میں کئی خاندان اجڑ گئے انہیں ایک ڈاکٹر پرتک جوشی کا بدقسمت خاندان بھی شامل تھا۔
ڈاکٹر پریتک جوشی کی طیارہ روانگی سے قبل اہلخانہ کے ہمراہ لی گئی آخری سیلفی
احمد آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے طیارے میں کئی خاندان اجڑ گئے انہیں ایک ڈاکٹر پرتک جوشی کا بدقسمت خاندان بھی شامل تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پرتک جوشی گزشتہ چھ سال سے لندن میں مقیم تھے، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کی تھی اور بالآخر ان کا خواب حقیقت بننے جا رہا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر پرتک جوشی اور ان کی اہلیہ نے طویل عرصے سے بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کی تھی اور آج یہ خواب حقیقت بننے جارہا تھا لیکن ادھورا ہی رہ گیا۔

ڈاکٹر پرتک جوشی اپنی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس اور تین بچوں کے ہمراہ ایئر انڈیا کی پرواز 171 پر لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم، یہ پرواز اپنے منزل تک نہ پہنچ سکی اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پورا خاندان ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت طیارہ حادثہ، زندہ بچ جانیوالے مسافر کے سنسنی خیز انکشافات

صرف ڈاکٹر پرتک جوشی ہی نہیں بلکہ اس طیارہ حادثے میں کئی خاندان اجڑ گئے جن کا غم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو عمر بھر رلائے گا۔

یہ واقعہ زندگی کی نازکیت کو ظاہر کرتا ہے کہ ہر چیز جو ہم بناتے ہیں یا جس کی ہم امید رکھتے ہیں وہ ہمیشہ ایک دھاگے سے جڑی ہوتی ہے اور وہ دھاگہ کسی بھی لمحے ٹوٹ سکتا ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کا طیارہ تباہ، 241 افراد ہلاک، ایک زندہ بچ گیا

خیال رہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئرانڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر وشواش کمار رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھا، جو فلائٹ نمبر AI-117 کے تحت احمد آباد سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا، بدقسمت طیارہ دوپہر ایک سے 2 بجے کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔