دسمبر کا آخری ہفتہ اس سال شہریوں کے لیے غیر معمولی خوش خبری لے کے آیا ہے کیونکہ ملک بھر میں مسلسل چار دن کی تعطیلات کا اعلان ہو چکا ہے، یہ تعطیلات مصروف زندگی میں تازگی کا موقع بھی فراہم کریں گی اور تفریح مقامات پر عوامی رخ بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر کے مطابق 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے،دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اوورسیزپاکستانیوں کے لیے موبائل رجسٹریشن ڈرائیو کا اعلان
ان دونوں چھٹیوں کے ساتھ ہفتہ اور اتوار بھی شامل ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں شہریوں کے لیے چار روزہ مسلسل تعطیلات میسر ہوں گی۔ دفاتر، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کے بند رہنے سے بڑے شہروں میں ٹریفک دباؤ بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
دسمبر کی یہ طویل بریک یقینی طور پر سال کے اختتام پر پاکستانیوں کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔