
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین خطے کی موجودہ صورتحال کا بہت قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے، اور دونوں ممالک سے امید کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں تعاون کریں اور ایسی کوئی بھی کارروائی نہ کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے اپنے تنازعات کا حل تلاش کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے اپنی تباہی کا اعتراف کر لیا
چین نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری بھی یہی چاہتی ہے، اور چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
واضھ رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو۔
چین کا موقف دونوں ممالک کے درمیان امن کی جانب قدم بڑھانے کی ایک اہم کوشش سمجھا جا رہا ہے، جو نہ صرف خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی اہم ہے۔