بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حملے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے لگا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حملے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے لگا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو پوری دنیا کو پتا چلے گا۔

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے، پاکستان بھارت سے آنے والی ہر چیز کو مانیٹر کررہا ہے۔

خبر کی تفصیل: رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس، مودی کو خفت کا سامنا

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے امرتسر میں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے 15 مقامات پر پاکستانی حملوں کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان جب حملہ کرے گا تو پوری دنیا کو پتا چلے گا، جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئے گا اس کی گونج بھی سنائی دے گی، جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سینما کی فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں کب آئے گا؟ بھارت جنگی جنون کو ہوا دینے سے گریز کرے، بھارت دنیا کو بیوقوف بنانا بند کرے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر بھی سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجھستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کے ذریعے خیالی حملے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے، افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں