پیپلز پارٹی کے عثمان اعوان مسلم لیگ میں شامل

چوہدری سالک حسین
مولانا شعیب اور عثمان اعوان نے مسلم لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مولانا شعیب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عثمان اعوان نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا شعیب اور عثمان اعوان نے مسلم لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مولانا شعیب کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی وضع داری اور رواداری کی سیاست سے متاثر ہوکر مسلم لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ محب وطن جماعت ہے اور وہ ملکی و قومی مفاد کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چوہدری سالک حسین نے مولانا شعیب اور عثمان اعوان کی مسلم لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور نوجوانوں کی جماعت میں شمولیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی ناصر عباس اور محمود خاں اچکزئی سےاہم ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہوگا، جبکہ انتظامی یونٹس میں اضافے سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کے لیے بھرپور سیاسی اور عوامی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور مثبت سیاسی کردار وقت کی اہم ضرورت ہے، گالم گلوچ اور تنگ نظری کو سیاست نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ تہذیب، رواداری، برداشت اور تکریم کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے رہنما انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ علماء اور نوجوانوں کی شمولیت سے مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں مزید مضبوط ہوگی اور صوبے کے عوام کی مؤثر آواز بنے گی۔

انتخاب خان چمکنی کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ مضبوط سیاسی و پارلیمانی قوت بنے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں