رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس، مودی کو خفت کا سامنا
 فرانس کے رافیل طیاروں کی تاریخی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی مودی سرکار کو ذلت سے نہ بچا سکے۔
پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے بھارتی ڈرونز
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرانس کے رافیل طیاروں کی تاریخی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی مودی سرکار کو ذلت سے نہ بچا سکے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار نے بھارتی بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ کیا تاہم بھارتی فضائیہ کے بعد بھارتی فوج بھی پٹ گئی، پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی کو دو گھنٹے کے اندر اندر زمین بوس کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فرانس کے رافیل طیاروں کی تاریخی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی مودی سرکار کو ذلت سے نہ بچا سکے، پاکستان کی مستعد دفاعی حکمت عملی کی بدولت جدید اسرائیلی ڈرون ایک گھنٹے کے اندر کھلونا بن گئے۔

بھارت میں ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ اس تاریخی ناکامی پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ڈرون حملہ بھارتی دفاعی حکمت عملی اور پریشانی کی واضح عکاسی ہے،بھارت کا اسرائیلی ساختہ ڈرونز کا سہارا لینا تمام جدید ٹیکنالوجی اور رافیل پر بداعتمادی کی واضح عکاسی ہے ۔

بھارت اپنی ڈرون سٹریٹیجی میں بھی ناکام ہوا، پاکستانی دفاعی سسٹم نے بھارتی ڈرونز کو کاغذ کے جہاز کی طرح کا پٹخا، بھارت رافیل کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھک رہا تھا مگر اب بھارتی میڈیا پر لفظ رافیل بلیک آؤٹ تصور کیا جارہا ہے۔

بھارت میں مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ کرپشن زدہ رافیل ڈیل بھارتی عوام کے ساتھ بدترین فراڈ ہے، خود کو سپر پاور کہنے والا بھارت کھلونا نما اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کرنے پر کیوں اتر آیا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مودی اور اجیب دوول کی جوڑی بھارت کے لیے عالمی ناکامی کا باعث بنی،بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی قیادت میں مودی سرکار کو گھر بھیجنے کے لیے سیاسی میدان گرم ہونے والا ہے۔ 

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی تھی کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر پاکستان نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں