حجاج کیلئے خوشخبری، رواں سال کا حج شدید گرم موسم کا آخری حج ہو گا
 سعودی محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ 2025ء کا حج گرم ترین موسم کا آخری حج ہو گا۔
فائل فوٹو
جدہ:(ویب ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ 2025ء کا حج گرم ترین موسم کا آخری حج ہو گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے اعتبار سے آئندہ 16 سال تک حج کا وقت ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔

سعودی حکام نے بتایا ہے کہ قمری کیلنڈر میں ہر سال تقریباً 10 دن کا فرق آتا ہے اور یہ پیچھے کی جانب چلتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

قمری کیلنڈر میں ہونے والی اس تبدیلی کے اعتبار سے آئندہ برس 2026ء سے 2033ء تک حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا اور پھر 2034ء سے 2041ء تک حج سردیوں میں آئے گا جبکہ2042ء میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔

خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے رواں برس موسم کی شدت کے پیش نظر حجاج کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سایہ دار راستے، اضافی پانی کی تقسیم، موبائل کولنگ یونٹس اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہمات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2024ء میں سعودی حکومت نے 33 نئے موسمیاتی اسٹیشنز بھی نصب کیے تھے اور جدید موبائل ریڈار سسٹمز کا استعمال بڑھایا تاکہ حج کے راستوں پر موسم کی نگرانی کی جا سکے تاہم اس کے باوجود گزشتہ برس حج کے دوران درجہ حرارت 46 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

شدید گرم موسم کے باعث گزشتہ برس ایک دن میں 2700 سے زائد حجاج گرمی سے متاثر ہوئے اور کئی اموات بھی ہوئی تھیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں