وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق رپورٹ جاری کردی
وائٹ ہاؤس نے 78 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے 78 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین صحت مند ہیں اور بطور سربراہ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل اہل ہیں۔

صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ کرنیوالے ڈاکٹرز کی رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کو ہونیوالا نقصان اور گزشتہ برس جولائی میں انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کے بعد کا نشان شامل ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعے کے روز سالانہ ذہنی اور جسمانی طبی معائنہ کیا گیا تھا، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی جائیگی۔

یاد رہے کہ طبی معانے کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جسمانی ٹیسٹ کیساتھ ساتھ ذہنی ٹیسٹ بھی اچھا رہا، میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں، مجموعی طور پر میں خود کو صحت مند محسوس کررہا ہوں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں