متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
متحدہ عرب امارات نے ویزہ پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ویزہ پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے نئی ویزہ پالیسی کے مطابق اب ویزہ کی درخواست کیساتھ کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور بینک سٹیٹمنٹ بھی لازمی قرار دی گئی جس میں کم ازکم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونی چاہیے۔

ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق اماراتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ امارات کی ویزہ فیس 69 امریکی ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لازمی رکھیں اور سفارتخانے میں ویزہ درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ لازمی طور پر پیش کریں۔
ویزہ کی درخواست کیلئے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور ویزہ فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کراناہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بچوں کے ویزہ کے حوالے سے بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزہ سینٹر لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزہ سینٹر جانا لازمی ہوگا جہاں انکی بائیومیٹرک تصدیق اور ویزہ پراسیسنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں