حدیقہ کیانی کی ہم شکل بہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کی تصاویر شیئر کی ہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کے لیے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا ورنہ چہرے کے نین نقش اور رنگت میں حیران کن مماثلت دیکھنے میں آئی۔ تصاویر کے ساتھ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن!‘

یہ پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے حدیقہ کیانی کی بہن کے حسن اور مشابہت پر خوب تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں ’حدیقہ کیانی کی کاربن کاپی‘ کہا تو کسی نے تصویر کو مصنوعی ذہانت کا کمال قرار دے دیا۔ یہ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں