شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ گھر بیٹھے تبدیل کرنے کا طریقہ
نادرا کے مطابق شہری پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن کرکے ہوم اسکرین پر ’شناختی کارڈ‘ کے آپشن میں جائیں اور اپنی درخواست کا عمل شروع کریں۔
درخواست دیتے وقت اپنے شناختی کارڈ کے لیے ’بذاتِ خود‘ جبکہ کسی خون کے رشتہ دار کی درخواست کے لیے ’میرے خون کے رشتہ دار‘ کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد شناختی کارڈ کی تجدید کا آپشن منتخب کرکے مطلوبہ کوائف میں ترمیم کریں اور تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد درخواست جمع کروادیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس سے چھوٹ کیسے حاصل کریں؟
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن میں شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ شریک حیات اور اہل بچوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل، محفوظ اور ضرورت کے وقت شیئر کرسکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے ’کیو آر کوڈ اسکین کریں‘ کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اسکین کرکے تصدیق شدہ معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن میں حج یا عمرہ پر جانے والے شہریوں کے لیے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔