ایپل نے مارکیٹ میں سستا ترین آئی فون لانچ کردیا
Apple iPhone 17e
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایپل نے اپنے نئے اور سستے اسمارٹ فون آئی فون 17 ای کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا،جس کی قیمتیں انتہائی کم رکھی گئی ہیں۔

اس نئے فون کی قیمت 599 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے جو کہ اصل آئی فون 17 کے مقابلے میں 200 ڈالر کم ہے۔

اگرچہ اس میں مہنگے ماڈل والا ہی طاقتور پروسیسر لگایا گیا ہے لیکن اس کی اسکرین تھوڑی چھوٹی رکھی گئی ہے، اس فون کے پیچھے دو کے بجائے ایک کیمرہ ہے اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر بھی موجود نہیں ہے۔

یہ نیا فون 11 مارچ سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا، عام طور پر ایپل ہر سال اپنے سستے فون متعارف نہیں کرواتا لیکن گزشتہ سال آئی فون 16 ای کی کامیابی کے بعد کمپنی نے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کے سربراہ ٹم کک کے مطابق آئی فون کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ سال بڑی تعداد میں اینڈرائیڈ صارفین نے اپنا فون چھوڑ کر آئی فون کو اپنایا۔

آئی فون 17 ای کا مقصد ان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے جو پرانے ماڈل استعمال کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی ایپل کے نئے اے آئی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ نیا فون ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب پوری دنیا میں سمارٹ فونز کی صنعت کو مشکلات کا سامنا ہے، ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی مارکیٹ میں تقریباً 7 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کا کور خریدیں، آئی فون 17 میکس مفت پائیں

تاہم ایپل کمپنی کیلئے یہ سال بہت اہم ہے کیونکہ کمپنی اپنی مشہور آواز والی اسسٹنٹ سری (Siri) کو گوگل کے جیمنائی ماڈل کے ذریعے اپ ڈیٹ کرنے جا رہی ہے اور جلد ہی ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون بھی سامنے آ سکتا ہے۔

آئی فون 17 ای کالے، سفید اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں میموری بھی زیادہ دی گئی ہے اور اس کا انٹرنیٹ موڈیم پچھلے ماڈل کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تیز ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں