سونے کا کور خریدیں، آئی فون 17 میکس مفت پائیں
Gold iPhone Case
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) چینی ای کامرس کمپنی JD.com نے صارفین کو حیران کر دینے والی ایک نئی پیشکش متعارف کرا دی، جس کے تحت سونے سے ملمع شدہ آئی فون کور خریدنے والوں کو نیا آئی فون 17 میکس مفت دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے Au99.99 Gold کے نام سے پیش کی گئی محدود ایڈیشن سیریز میں آئی فون کورز 10 گرام سے لے کر 100 گرام تک مختلف وزن میں دستیاب ہیں۔

100 گرام خالص سونے سے تیار کردہ کور کی قیمت 139,999 یوان (تقریباً 20 ہزار امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے، اسی مہنگے ورژن کی خریداری پر چصارف کو آئی فون 17 میکس بطور تحفہ دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کم وزن والے چند کورز فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 10 اور 30 گرام کے ماڈلز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سب سے مہنگا 100 گرام والا کور فروخت ہوا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی چیٹ بوٹس سے طبی رہنمائی صحت کیلئے خطرناک قرار

ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی موٹی تہہ بعض اوقات وائرلیس چارجنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور فون کے زیادہ گرم ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس کے باوجود لگژری مصنوعات کے شوقین افراد اس منفرد پیشکش میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں