7 دن تک چارجنگ کے بغیر چلنے والا موبائل تیار
MC 03 Phone
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) جرمن کمپنی پونکیٹ نے ایک نیا سمارٹ فون MC 03 تیار کیا ہے، جسے بغیر چارج کیے 6 سے 7 دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق MC 03 کی بیٹری لائف حیران کن حد تک دیگر سمارٹ فونز سے بہتر ہے، یہ فون صارفین کی پرائیویسی کو بھی مدنظر رکھتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں ایپس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو محدود کرتا ہے۔

فون میں بائی ڈیفالٹ ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں دی گئی، جس سے بیٹری کا غیر ضروری استعمال ختم ہو جاتا ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے بیٹری زیادہ دنوں تک چلتی ہے اور صارفین کو روزانہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

MC 03  اوپن سورس اینڈرائیڈ پراجیکٹ پر مبنی AphyOS آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے، جو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ فون میں 120 ہرٹز OLED ڈسپلے موجود ہے اور بیٹری کو آسانی سے نکال کر بدلنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں 3 کیمرے موجود ہیں، جو جدید اور معیاری فوٹوگرافی کے تجربے کی ضمانت دیتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ MC 03 کی بیٹری عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک چلتی ہے، جبکہ زیادہ استعمال کی صورت میں 4 سے 5 دن تک بھی چارج کی ضرورت نہیں پڑتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فون میں بیٹری دیگر فونز جیسی ہی ہے، مگر اس کی بہتر پاور مینجمنٹ اور پرائیویسی فیچرز کی وجہ سے بیٹری لائف میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

MC 03 کو جلد یورپ میں 700 ڈالرز کی قیمت پر فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا، یہ فون ایسے صارفین کیلئے بہترین ثابت ہو سکتا ہے جو لمبے سفر یا دفتر میں بغیر چارج کے فون استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں