ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ بیٹری کے اندر کیمیائی عمل کے سست ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، کیونکہ کم درجہ حرارت بیٹری کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، جس سے کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ تقریباً تمام سمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات میں دیکھا جاتا ہے۔
سردیوں میں فون کی بیٹری 20 فیصد سے کم ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے فون اچانک بند ہونے لگتا ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فون کو شدید سردی میں براہِ راست ہوا کے سامنے نہ رکھیں۔ باہر جاتے وقت فون کو جیب یا کور میں رکھیں تاکہ یہ ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہے۔ کور کا استعمال بھی بیٹری کو سردی کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین نے بیٹری کی عمر اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدگی سے چارج کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اگر بیٹری مسلسل کم رہے تو فون کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پاور سیونگ موڈ استعمال کرنا ایک مؤثر طریقہ ہے، یہ موڈ پس منظر میں چلنے والی غیر ضروری ایپس کو بند کرتا ہے اور اسکرین کی چمک کو کم کرتا ہے، جس سے بیٹری کی کھپت کم ہوتی ہے اور بیٹری دیر تک چلتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل اے آئی کے طبی مشورے سوالیہ نشان بن گئے
صارفین کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ فون کی اضافی ہیٹ یا کولنگ ایڈز کا استعمال نہ کریں، بلکہ قدرتی طریقے سے بیٹری کی حفاظت کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ، فون کے جدید ماڈلز میں بیٹری کی بہتر کارکردگی کیلئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کو بھی وقتاً فوقتاً انسٹال کرنا چاہیے۔
یہ آسان تدابیر اپنانے سے صارفین سردیوں میں بیٹری کے جلد ختم ہونے کے مسئلے سے بچ سکتے ہیں اور اپنے موبائل فون کی کارکردگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔