جیمینی اے آئی پرو طلبہ کے لیے ایک سال تک مفت
فائل فوٹو
November, 28 2025
(ویب ڈیسک): گوگل نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو اپنے جدید ترین اے آئی ٹولز مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اسٹوڈنٹس ٹرائل کے ذریعے جیمینی AI پرو ایک سال کے لیے بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش سے گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے کہیں زیادہ قابلِ رسائی ہو جاتے ہیں۔
یہ آفر پریمیم جیمینی ایکسیس کو2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج اور گوگل ون جیسے دیگر فیچرز کے ساتھ یکجا کرتی ہے، تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ آپ اپنی طالب علمی کی تصدیق کرائیں اور ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ایک پیمینٹ میتھڈ شامل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونیوالے شہریوں کلئے اچھی خبر
اس ٹرائل کے ذریعے طلبہ کو لامحدود چیٹس، امیج اپ لوڈز، کوئز جنریشن، جیمینی 2.5 پرو ماڈل تک رسائی، ڈیپ ریسرچ اور آڈیو اوورویوز جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔