گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔
فائل فوٹو
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس گوگل انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار ہنگامی سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں گوگل صارفین کو ریموٹ کوڈایکزیکیوشن حملوں کے ممکنہ خطرے سے متنبہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ بھی ان 3.5 ارب صارفین میں شامل ہیں جو ونڈوز، میک، لینکس یا اینڈرائیڈ پر گوگل کروم استعمال کرتے ہیں، تو محتاط ہو جائیں۔

نئی اپ ڈیٹ CVE-2025-12036 نامی خطرناک بگ کو نشانہ بناتی ہے جو کروم کے V8 جاوا اسکرپٹ انجن میں پایا گیا ہے، اس خامی کے ذریعے ہیکرز کسی متاثرہ ویب سائٹ پر وزٹ کرنے سے سسٹم پر نقصان دہ کوڈ چلانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

گوگل ٹیم کے رکن سرینواس سِستا نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکیورٹی ٹول "بگ سلیپ" کیجانب سے دریافت کیا گیا ہے، بگ کی مزید تفصیلات کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اپ ڈیٹ کو انسٹال کر سکیں۔

یہ اپ ڈیٹ تمام پلیٹ فارمز پر فراہم کی جا چکی ہے اور آئندہ چند روز میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

خود کو محفوظ رکھنے کا طریقہ

اپنے براؤزر کو محفوظ رکھنا آسان ہے، ونڈوز اور میک صارفین کروم کو ورژن 141.0.7390.122 یا .123 تک اپ ڈیٹ کریں، لینکس اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ورژن 141.0.7390.122 دستیاب ہے۔

عمومی طور پر کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے لیکن صارفین اسے خود بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹنگ میں جا کر اباؤٹ گوگل کروم پر جائیں، جہاں براؤزر تازہ ترین ورژن خود انسٹال کر دے گا۔

اپ ڈیٹ کے بعد کروم کو دوبارہ کھولنا ضروری ہے ورنہ نیا سکیورٹی پیچ ایکٹو نہیں ہوگا، چونکہ اس خامی کا فائدہ اٹھانے والے حملوں کا پہلے ہی سے آغاز ہو چکا ہے، اس لیے صارفین کے لیے تجویز ہے کہ جلد از جلد اپنا براؤزر اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ آپ کا ڈیٹا اور ڈیوائس محفوظ رہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں